ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میرپور میں بار کونسل آزاد جموں و کشمیر کے زیر اہتمام لوئیر کورٹس کا لائسنس حاصل کرنے والے معزز وکلاء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں معزز وکلاء میں لائسنس تقسیم کئے گے۔ تقریب سے چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی آزاد جموں و کشمیر بار کونسل چودھری وسیم صابر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ، سابق وائس چیئرمین آزاد جموں و کشمیر بار کونسل محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ ، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ بار ،صدر ہائی کورٹ بار ،اور قائمقام صدر ڈسٹرکٹ بار میرپور نے خطاب کیا ۔ چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے نئے انرولڈ ہونے والے وکلاء کو مبارک باد پیش کی ۔